حیدرآباد۔25نومبر(اعتماد نیوز)آج لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں نے کالے دھن
کے مسئلہ پر سخت ہنگامہ کیا۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی اپوزیشن پارٹیوں نے
جن میں سے ترنمول کانگریس ‘ سماج وادی پارٹی‘ جنتا دل یو شامل ہیں کالے
دھن کے مسئلہ پر بات چیت پر زور دیتے ہوئے سخت احتجاج کی اور اجلاس کی
کاروائی میں بار بار رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔ تاہم دوسری جانب دو پہر
12بجے تک اجلاس کے التوا کے بعد مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور وینکیا
نائیڈو نے کہا کہ کالے دھن کے مسئلہ پر بات چیت
کے لئے حکومت تیار ہے۔
چنانچہ اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج کے دوران ہی وقفہ صرف کی کاروائی چلی۔
ریاست سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ ونود نے مباحث کے دوران
حیدرآباد کے شمس آباد اےئر پورٹ کے نام کی این ٹی آر کے نام سے تبدیلی پر
اعتراض کیا۔انہوں نے مرکزی شہری ہوا باز سے اپنے فیصلہ کو فوری واپس لینے
کا مطالبہ کیا۔راجیہ سبھا میں آج کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے اسی مسئلہ
پر سخت احتجاج کیا۔ انہوں نے مرکز کو شمس آباد اےئر پورٹ کے نام کی تبدیلی
پر سخت احتجاج کا انتباہ دیا۔